Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم کی اضافی گیس بل ادا کرنیوالوں کو ریلیف دینے کی ہدایت

وزیر اعظم کی اضافی گیس بل ادا کرنیوالوں کو ریلیف دینے کی ہدایت
March 18, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم  عمران خان نے عوامی مفاد کا ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے  اضافی گیس بل ادا کرنےوالوں کوریلیف  دینے کی ہدایت کردی۔

گیس صارفین کو رقم کی واپسی کیلئے وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو 50 کروڑ روپے دینے کا حکم دے دیا، صارفین کو تین مرحلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

رقم مرحلہ وار بنیادوں پر جون تک واپس کی جائی گی۔ سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں ریلیف ملے گا ۔ 45 ہزار گھریلو گیس صارفین اضافی بلوں کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔