Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم کی 92 نیوز کو چوتھی سالگرہ پر مبارکباد

وزیر اعظم کی 92 نیوز کو چوتھی سالگرہ پر مبارکباد
February 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے 92 نیوز کو چوتھی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا یہ سفر کارکنوں کی محنت ، لگن اور غیرجانبدارانہ صحافت کا عکاس ہے ۔ نائینٹی ٹو نیوز کی چوتھی سالگرہ ، سفر کی کامیابی پر ہر شعبہ زندگی سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی نائینٹی ٹو نیوز کو چار سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے نائینٹی ٹو نیوز کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ بلاشبہ کامیابی کا یہ سفر کارکنوں کی محنت، لگن اور غیرجانبدارانہ صحافت کا عکاس ہے، اُنہیں یقین ہے 92 نیوز کی ٹیم تجربے، صلاحیت اور مثبت جذبے کے ساتھ ذمہ داری نبھاتی رہے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دار میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے جو معاشرے کی تعمیرو ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ جی ہاں مقابلہ سخت ، مگر نائینٹی ٹو نیوز اس اعتماد کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا خبر بھی ہو گی اور بے باک صحافت بھی۔