Saturday, April 27, 2024

وزیر اعظم کی 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری

وزیر اعظم کی 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری
October 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق مالی مشکلات کے باعث مرحلہ وار عدالتوں کا قیام کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 30 نئی احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے زیادتی کے مقدمات کیلئے الگ عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون کو متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نئی خصوصی عدالتیں بچوں، خواتین اور خواجہ سرائوں کیساتھ ذیادتی کے مقدمات کی سماعت کرینگی۔