Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کل سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے

وزیر اعظم کل سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے
October 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی  ایران اور سعودیہ تنازع  حل کرانے کیلئے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں ، عمران خان  کل سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان ایران کے مختصر دورے کے ایک دن بعد سعودیہ جائیں گے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سے بھی ہونا طے ہے۔ گزشتہ روز دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، جبکہ سعودی عرب نے ہر ضرورت پر ہماری مدد کی ہے، ہم خطے میں ایک اور تنازع نہیں چاہتے۔ وزیراعظم عمران خان 22 اکتوبر کو دوبارہ سعودي عرب جائیں گے  جہاں رياض میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کريں گے۔