Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم آج ایران کے دو روزہ دورے پر جائیں گے ‏

وزیر اعظم آج ایران کے دو روزہ دورے پر جائیں گے ‏
April 21, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر ایران ہوں گے، ایرانی قیادت، بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوں گی۔ پاک ایران تعلقات، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں امن و امان پر بات ہوگی، ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی شیڈول میں شامل ہے ،وزیراعظم  کو  گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائیگا۔

وزرات عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپنے پہلے دورے پر  آج ایران روانہ ہوں گے، خراسان کے گورنر جنرل مشہد پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

گورنر جنرل کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے بعد وزیر اعظم امام رضا مزار پر حاضری اور میوزم کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کی ایرانی صدر حسن روہانی سے ملاقات پیر کی صبح ہوگی ، ایرانی صدر ساداباد پیلس پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے اور مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

گارڈ آف آنر کے بعد  ون ان ون ملاقات ہوگی اور بعد میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ۔

ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے جبکہ ایرانی صدر وزیر اعظم پاکستان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ۔

وزیر اعظم کی سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے بھی ملاقات ہوں گی ، ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، امن و امان اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ملاقاتوں مین  پاک ایران تعلقات، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں امن و امان پر بھی بات ہوگی ، وزیراعظم پیر کی رات 11 بجے پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔