Tuesday, May 14, 2024

وزیر اعظم کالا پتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس، ملاقات کی یقین دہانی

وزیر اعظم کالا پتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس، ملاقات کی یقین دہانی
February 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لے لیا ، ‏ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی یقین دھانی کرائی ۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ڈی چوک اسلام ‏آباد میں لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا ، شیریں مزاری نے لاپتہ افراد کے ‏لواحقین سے ملاقات کی اوروزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم لاپتہ افراد ‏کے لواحقین کی نمائندہ کمیٹی سے مارچ میں ملاقات کریں گے، لاپتہ افراد کی فہرست ‏حوالے کریں، فہرست میں شامل افراد کی موجودہ صورتحال کا پتہ چلا کرلواحقین کی ‏نمائندہ کمیٹی کوبتایا جائیگا۔

لواحقین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی ترجیحی بنیادوں پربازیابی یقینی بنائی جائے۔ ‏شیریں مزاری نے لواحقین کو مطالبات وزیر اعظم تک پہنچانےکی یقین دھانی کروائی۔ ‏وفاقی وزيرکی آمد کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقين نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کہا امید ہے ہمارے پیارے جلد لوٹیں گے اور حکومتی یقین دہانیاں پوری ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، امیرجماعت اسلامی سراج الحق، پی ڈی ایم رہنما احسن ‏اقبال،  عبدالغفورحیدری اوردیگربھی لواحقین سے اظہاریکجہتی کےلیے لاپتہ افراد کیمپ کا دورہ کر چکے ہیں ۔