Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا اعلان خوش آئند قرار

وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا اعلان خوش آئند قرار
November 2, 2020

گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان  کی جانب سے عبوری صوبے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیدیا اور مطالبہ کیا کہ اعلان پر جلد از جلد عملدرآمد کرایا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے شہریوں  کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔

گلگت بلتستان کا 74 واں یوم آزادی صوبے بھر میں شایان شان طریقے سے منایا گیا،یوم آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب آرمی ہیلی پیڈ جوٹیال میں منعقد ہوئی، تقریب میں بچوں کی جانب سے علاقائی موسیقی اور نغموں پر خوبصورت رقص بھی پیش کیا گیا ، تقریب سے خطاب میں  وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو  عبوری صوبے کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

گلگت بلتستان کے شہریوں نے وزیر اعظم کی جانب  گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اعلان پر جلد عملدرآمد کرایا جائے تاکہ یہاں کے  لوگوں  کو بھی دیگر صوبے کے شہریوں کی طرح حقوق مل سکیں۔

گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ  دینے سے یہاں  کے عوام کی 70 سالہ محرومیوں  کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔