Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کا کچی آبادی میں رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان

وزیر اعظم کا کچی آبادی میں رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
July 11, 2019
اسلام اباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کچی آبادی میں رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے زون فور اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا اسکیم کا آغاز اسلام آباد کی 2 کچی آبادیوں سے شروع کیا جارہا ہے۔ ڈیڑھ سال کے اندر گھروں کی ملکیت دی جائے گی۔ تنخواہ دار طبقہ بھی اسکیم کے تحت اپنا گھر خرید سکے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر اسکیم پر کام کر رہی ہے۔ ساڑھے 18 ہزار گھروں کا منصوبہ ہے۔ 10 ہزار گھر ان لوگوں کیلئے ہیں جو گھر نہیں خرید سکتے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے گھروں کی تقسیم ہو گی۔ ڈیڑھ سال کے اندر گھروں کی ملکیت دی جائے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کچی آبادی میں رہنے والے لوگوں کے پاس مالکانہ حقوق نہیں۔ کراچی میں30 سے 40 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں 0.2 فیصد لوگ بینک سے قرض لیکر مکان بناتے ہیں۔ تنخواہ دارطبقہ بھی اسکیم کے تحت اپنا گھر خرید سکے گا۔ بیرون ملک سے سرمایہ کار بھی اس اسکیم میں آنا چاہتے ہیں۔