Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد میں جلسہ کرنیکا اعلان

وزیر اعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد میں جلسہ کرنیکا اعلان
September 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ٖظلم و ستم کے  شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 13 ستمبر بروز جمعہ کو مظفر آباد میں  عوامی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے نیویارک میں ہو گا جس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے، اس جمعہ سے کشمیر مہم کا آغاز مظفر آباد آزاد کشمیر سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور جلسے سے خطاب کریں گے ، مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کا پردہ چاک کریں گے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1171620016174915584?s=20 وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  13ستمبر بروز جمعہ کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں ،  جلسے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق دنیا کو پیغام دیں گے، کشمیریوں کو یقین دلائیں گے کہ  پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1171681991600803841?s=20 وزیراعظم کے اعلان پر شاہد آفریدی نے فوراً لبیک کہا اورمظفر آباد کے جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا۔ سابق کپتان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  عمران خان کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں ،جمعہ کو مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے۔ شاہد آفریدی  نے عوام  سے بھی جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کردی۔