Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم کا کسانوں کیلئے پیکیج پر عملدرآمد شروع نہ ہونے پر نوٹس

وزیر اعظم کا کسانوں کیلئے پیکیج پر عملدرآمد شروع نہ ہونے پر نوٹس
December 3, 2020

کسان پیکج پر ابتک عملدرآمد کیوں نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ۔ حالیہ کابینہ اجلاس میں ارکان نے کسان پیکج پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا اور وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذمہ داران کے خلا ف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کابینہ ارکان نے مؤقف اپنایا کہ ایک ماہ گذرنے کے باوجود  5ارب روپے کے وزیراعظم پیکج پر عملدرآمد نہیں ہوا ، اب تو پنجاب میں 80 فیصد گندم کی بوائی بھی مکمل ہوچکی۔

وزیراعظم پیکج کا مقصد کسانوں کو گندم کی بوائی میں اضافے پر قائل کرنا تھا ، پیکج کے تحت کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر ایک ہزار روپے فی بیگ سبسڈی ملنا تھی اور 250 روپے فی ایکڑ برائے پیسٹیسائڈز اور 150 روپے فی ایکڑ برائے فنگیسائیڈز ملنا تھے ، فرٹیلائزرز کی سبسڈی  پر  وفاق کا شئیر 70 فیصد اور صوبوں کا شیئر 30 فیصد ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے پرنسپل سیکرٹری کو انکوائری کا حکم دیدیا ، پیکج پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجوہات اور ذمہ داران کی رپورٹ بھی طلب کرلی ، وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔