Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم ‏کا کراچی پیکج ٹوپی ڈرامہ ہے ، عاجز دھامرا

وزیر اعظم ‏کا کراچی پیکج ٹوپی ڈرامہ ہے ، عاجز دھامرا
March 30, 2019

کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکج کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا۔

عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ 160 ارب میں سے 120 ارب روپے تو سندھ حکومت کے واجب الادا ہیں ، جھوٹ بولنا اور جھوٹے اعلانات کرنا وزیر اعظم عمران خان کی روایت رہی ہے ۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ مالی بحران کے باوجود پیکج کا اعلان کرنا کراچی کے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے ، کراچی پیکج کا نتیجہ بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے جیسا ہوگا۔

عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ کراچی کے باشعور عوام عمران خان  اور اس کے ٹولے کے جھوٹ کو سمجھتے ہیں ، عمران خان 160 ارب روپے ایک سال میں بھی جاری کریں گے تو ہم مان جائیں گے ۔