Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم کا چترال کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے پچاس کروڑ روپے امداد کا اعلان

وزیر اعظم کا چترال کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے پچاس کروڑ روپے امداد کا اعلان
July 22, 2015
چترال(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے چترال کے بارش اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے پچاس کروڑ روپے کی امداد  اور زرعی  قرضے معاف کرنے کا اعلان  کردیا  ،،تباہ  ہونے والے مکانوں کے مالکان کو پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نوازشریف نے  سیلاب سے  متاثرہ علاقوں  کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پی  آئی  اے  کی عام پرواز  کے ذریعے لاہور سے چترال پہنچے   تو خیبر پختونخوا کے  گورنر  اور و زیراعلیٰ  نے  ان  کا استقبال  کیا، چترال   پہنچنے پر   وزیراعظم  کو  سیلاب  سے ہونے  والی  تباہی  اور  ریسکیو  ریلیف آپریشن پر  بریفنگ    دی   گئی، وزیراعظم  نوازشریف نے متاثرہ علاقوں کا  فضائی دورہ بھی کیا  اور نقصانا ت کا جائزہ  لیا۔ وزیراعظم نے  چترال کو  آفت  زد ہ علاقہ   قرار دینے پر کسانوں کے  زرعی قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا  جبکہ تباہ  حال علاقوں کے لئے  فوری  طور پر   پچاس  کروڑ  روپے  کے امدادی  پیکیج کا  اعلان  کیا ۔ وزیراعظم نوازشریف  نے  چترال  میں   ہونے والے  نقصانات کا  فوری   تخمینہ  لگانے  کا  حکم بھی   دیا اور تباہ  ہونے والے مکانوں کے  ا عداد وشمار اکٹھے کرنے کی ہدایت کی، و زیراعظم   نے اس موقع پر سیلاب اور  بارشوں   سے  تباہ  ہونے والے مکانوں کے مالکان کو   پانچ لاکھ روپے  امداد  دینے  کا اعلان  بھی کیا ۔ وزیراعظم  نوازشریف کے  دورہ  چترال  میں وفاقی  وزرا پرویز رشید اور  مشاہد اللہ خان بھی ہمراہ  تھے گزشتہ  سولہ  سال میں کسی بھی  وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ چترال ہے۔ nwaz nawaz 1 nawaz 2