Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کا پرسنل سیکرٹری بن کرلوگوں کو نوکری کا جھانسہ دےکرلاکھوں روپے بٹورنے والا گرفتار

وزیر اعظم کا پرسنل سیکرٹری بن کرلوگوں کو نوکری کا جھانسہ دےکرلاکھوں روپے بٹورنے والا گرفتار
May 10, 2015
وہاڑی(92نیوز)وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کا پرسنل سیکرٹری بن کر لو گوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے والے شخص کو پولیس تھانہ سٹی نے گرفتار کر لیامتاثرین میں کسان اور وکیل بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق چک نمبر 365 ای بی گگو منڈی کے رہائشی ذوالفقار علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہزاد رامے نامی شخص سے آج سے تین سال قبل بورے والا میں تحصیل بار میں ملاقات ہوئی اور یہ آدمی خود کو میاں نواز شریف کا پر سنل سیکرٹری بتاتا تھا۔ مختلف پولیس والوں سے اپنا تعارف کروا کر لوگوں کے کام کرواتا تھا ہمارے سامنے بیٹھ کر ڈی پی او ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے ٹیلی فون پر رابطے کرتا تھا اور ان کو بلیک میل کر کے کام کرواتا تھاہم بھی اس کے جھانسے میں آگئے ایجو کیٹرز کی بھرتیوں میں بچی کو نوکری لگوانے کے لئے اس سے مد د مانگی تو اس نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میاں نواز شریف نے مجھے ٹارگٹ دیا ہے کہ 5 لاکھ روپے میں لوگوں کو ملازمتیں دینی ہیں اور میاں صاحب سے کہ کر 6 لاکھ میں 2 بچیوں کو ملازمتیں دلوا دونگا ہم نے اسے 3 لاکھ روپے ایڈوانس دیے اور باقی پیسوں کا اپوائنٹمنٹ لیٹر دینے کے بعد کا وعدہ کیا۔ لیکن شہزاد نے ہمیں کہنا شروع کر دیا کہ میاں نواز شریف ناراض ہو رہے ہیں  باقی پیسے بھی جلدی ادا کرو اور یہ دھمکیاں بھی لگاتا ہے کہ تمیں جعلی مقدمات میں جیل بھجوا دو گا اگر میرے بارے میں کسی بھی شخص کو بتایا تو اس کی خیر نہیں ہے۔ ذوالفقار علی کے مطابق شہزاد رامے کی وہ تمام ریکارڈنگ اس کے پاس موجود ہیں جن میں وہ میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی باتیں کرتا ہے پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جارہی ہے۔