Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم کا پاکستان کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر بھارتی جواب پر اظہار مایوسی

وزیر اعظم کا پاکستان کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر بھارتی جواب پر اظہار مایوسی
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر بھارتی جواب پر اظہار مایوسی کیا۔ بھارتی صٖحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خطے میں امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ ہے، اسی لئے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر کی بات نہ کریں تو بھارت سے کوئی جھگڑا نہیں۔ دو ایٹمی  طاقتوں  میں جنگ بے وقوفی ہو گی۔ دونوں ملک عزم کریں تو مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران  خان کہتے ہیں پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی طرف سے ردعمل بہت برا ہے ۔ کرتار پور راہداری کھولنا سکھ برادری کی دیرینہ خواہش تھی ۔ ممبئی حملوں سے متعلق مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ خطے میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  اس وقت پاکستان میں حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔