Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم کا میانوالی کا دورہ نمل اسٹیٹیوٹ میں لیب کا افتتاح

وزیر اعظم کا میانوالی کا دورہ نمل اسٹیٹیوٹ میں لیب کا افتتاح
January 4, 2020
میانوالی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  میانوالی کادورہ کیا جہاں انہوں نے  نمل انسٹیٹیوٹ میں لیب کاافتتاح کردیا۔ عمران خان نےماڈل پولیس اسٹیشن کابھی افتتاح کیا۔ ماڈل پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر آئی جی پنجاب نے ماڈل پولیس اسٹیشن بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ہم پولیس کے تمام مسائل ختم کردیں گے، تحریک انصاف کی حکومت پنجاب پولیس کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی وہ جدید پولیس فورس بنانی ہے کہ پورا پنجاب پولیس فورس کے ساتھ کھڑا ہوگا، جھوٹی ایف آئی آر سمیت دیگر مسائل تھانہ کچہری کے ہوتے ہیں ،خیبرپختونخوا کی پولیس کو ہم نے سیاست سے دور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ایک وقت آیا جب خیبرپختونخوا کی پولیس عوام کے ساتھ کھڑی تھی، تھانہ کچہری، پٹواری سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماڈل پولیس اسٹیشن نئی سوچ ہے، یہ نیا پاکستان ہے، امید ہے ماڈل پولیس اسٹیشنز پورے پنجاب کے لیے مثال بنیں گے، پنجاب پولیس کو مستقبل میں کے پی پولیس جیسا دیکھناچاہتے ہیں، پولیس کو سیاسی دباؤ سے دور کیا، میرٹ لائے، 30سال حکومتیں جیسی چلیں اس کی وجہ سے غلط عادتیں ہوچکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران  تھانے کو کنٹرول کرتے تھے ، ایس ایچ او ، ایس پی اپنے مرضی کے تعینات کرکے مخالفین کے خلاف مقدمات بنا کر  ڈراتے دھمکاتے تھے ۔ نئے پاکستان میں تھانہ کلچر کو تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ بہت  بڑا کام ہے ،پولیس عوام کے لئے ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈی ایچ کیو اسپتال اورلاری اڈہ شیلٹرہوم کا دورہ  بھی کیا۔