Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کا مہنگائی کم کرنے کیلئے 15 سے 18 ارب کا پیکیج لانے کا فیصلہ ، ذرائع

وزیر اعظم کا مہنگائی کم کرنے کیلئے 15 سے 18 ارب کا پیکیج لانے کا فیصلہ ، ذرائع
February 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت عوام کو گھی، دالیں، چینی، چاول اور آٹا 10 سے 25 فیصد سستا فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مہنگائی کم کرنے کیلئے 15 سے 18 ارب کا پیکیج لانے کا فیصلہ کر لیا۔ مہنگائی سے تنگ شہریوں کیلئے خوشی کی خبر آ گئی۔ وزیراعظم نے گھی، دالیں، چینی اور چاول سستے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے حکومت کی طرف سے شہریوں کو ریلیف پیکیج کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ گھی، دالیں، چینی، چاول اور آٹا 10 سے 25 فیصد سستا کیا جائے گا، مہنگائی کم کرنے کیلئے15 سے 18 ارب کا ریلیف پیکیج تیار، فروری سے جون تک ہر ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 2 ارب روپے سبسڈی کی مد میں ملیں گے۔ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو اشیائے خورونوش ذخیرہ کرنے کیلئے 10 ارب فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کے 7 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیائے خورونوش دستیاب ہوں گی۔ وفاقی کابینہ پیکیج کی کل منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ سستے تنوروں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کی جائے گی۔ حکومت سستے تنوروں کو ادھار آٹا فراہم کرے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے پہلا پیکیج جون تک ہو گا، جولائی میں نیا پیکیج آئے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کوئی غریب مہنگائی سے تنگ نہ ہو۔ وفاقی حکومت ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں بنائے گی۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جہانگیر ترین کا حالیہ آٹا بحران میں کوئی کردار نہیں۔ گندم اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ غریبوں کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ ریلیف فراہم کرنے کیلئے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد کیا جائے گا۔