Tuesday, April 16, 2024

وزیر اعظم کا مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنیکا اعلان دانشمندانہ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعظم کا مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنیکا اعلان دانشمندانہ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
March 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کے مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کے اعلان کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ، قومی مسئلے پر سیاست 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ پیغام میں   کہا کہ  حضور پاک ﷺ کے احکامات اور سنت کے مطابق وباء کی صورت میں اپنی نقل و حرکت محدود کر کے وباء کے پھیلاؤ کو روکیں، آپ کا سیلف ڈسٹنس کا انفرادی عمل آپ کے پیاروں اور آپ کے اردگرد رہنے والے کئی افراد کی جان بچا سکتا ہے۔

 وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت وہی کرے گی جو وزیراعظم کہیں گے، لاہور سنسان نظرآرہا ہے، ٹریفک کم ہوگئی، شہری خود احتیاط کریں۔