Friday, May 10, 2024

وزیر اعظم کا مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کا مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا غزہ میں فلسطینی اوپن جیل میں رہ رہے ہیں۔ مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا کیا جانا چاہئے۔ مسئلہ فلسطین کو فوری طور پر حل ہونا چاہئے۔ رمضان میں مسجد الاقصی میں شیلنگ اور شہریوں پر بمباری قابل مذمت ہے۔ یروشلم سمیت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا فلسطینیوں کو خود ارادیت ملنا چاہیے۔ دو ریاستی حل کے مطابق 1967 کے بارڈرز اور القدس الشریف کو فلسطین کا دارلخلافہ ہونا چاہیے۔ مسلم امہ کو او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ موقف اپنانا چاہیے۔ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے امہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے مصر کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد کی تعریف کی۔ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے سے متعلق مصری صدر کو آگاہ کیا اور کہا مسئلہ حل ہونے تک پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت دی۔ دو طرفہ سیاسی معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔