Wednesday, May 22, 2024

وزیر اعظم کا عوام کی شکایات خود سننے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا عوام کی شکایات خود سننے کا فیصلہ
February 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی شکایات خود سننے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کے مطابق عمران خان آج شام چار بجے عوام سے فون پر خود بات کریں گے۔

 وزیر اعظم شہریوں کے سوالات کے جواب دیں گے۔ شہری صفر پانچ ایک نو دو ایک صفر آٹھ صفر نو پر رابطہ کر سکیں گے۔ عوام نے وزیراعظم سے شکایات کے حل کی امیدیں لگا لیں۔