Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کا شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت

وزیر اعظم کا شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت
March 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی  میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے ، سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ  ہوا اور امن کی شمع روشن ہوئی ۔ کرنل مجیب الرحمان  آج ڈیرہ اسماعیل کے نزدیک  ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے  ہیں ۔ کرنل مجیب شہید کی عمر 46 برس اور تعلق ضلع استور کے علاقے بنجی سے ہے ، انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 3 بیٹے، ایک  بیٹی چھوڑی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ  پناہ گاہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔