Saturday, April 27, 2024

وزیر اعظم کا سیلابی صورتحال دیکھنے رحیم یار خان پہنچ گئے ،دعا ہے اللہ سیاسی آفات سے بچائے:نوا زشریف

وزیر اعظم کا سیلابی صورتحال دیکھنے رحیم یار خان پہنچ گئے ،دعا ہے اللہ سیاسی آفات سے بچائے:نوا زشریف
July 24, 2015
      رحیم یارخان(92نیوز)وزیر اعظم متاثرین سیلاب کا احوال جاننے رحیم یار خان پہنچ گئے،انتظامیہ نے اب تک کی امدادی کاموں کی تفصیلات فراہم کیں، بریفنگ کے بعد وزیرا عظم نے ریسکیو کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ،نواز شریف نے  کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس مرتبہ سیلاب سے ہلاکتیں کم ہوئیں،دعا ہے اللہ سیاسی آفات سے بھی بچائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم سیلاب کے بعد امدادی کا موں کا جائزہ لینے رحیم یار خان پہنچے تو ایم ڈی ایم اے حکام اور انتظامیہ نے انہیں بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نے امدادی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اضلاع میں سیلاب سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر افسوس ہے مگر شکر ہے زیادہ ہلاکتیں نہیں ہوئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امدادی ٹیمیں اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے رہی ہیں،پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا تو بڑا سیلاب آسکتا ہے۔ چترال میں سیلاب بارش سے نہیں  گلیشئرز پگھلنے سے آیا، نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے اللہ سیاسی آفات سے بھی محفوظ رکھے نواز شریف نے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ، چاچڑاں شریف  میں وزیر اعظم نے متاثرین سے مختصر خطاب  میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں ۔ ganja2