Sunday, April 28, 2024

وزیر اعظم کا سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان

وزیر اعظم کا سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان
July 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ سی پیک منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ، وفاقی وزراء اسد عمر، عمر ایوب، عبد الرزاق داؤد اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کو سی پیک کے جاری منصوبوں کی موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان  کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے ایک بہترین منصوبہ ہے، سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے- پاک چین دوستی کے مظہر سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ثمرات ہر خاص وعام پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے۔ کہا کہ سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی اور استطاعت کو مزید موثر بنانے کے لئے تما م ضروری اقدامات کئے جائیں۔