Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کا زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی

وزیر اعظم کا زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی
September 30, 2019
میر پور ( 92 نیوز ) وزیر اعظم نے میر پور آزاد کشمیر  کے زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ، عمران خان نے  اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی عیادت بھی کی ۔ وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے میر پور آزاد کشمیر پہنچے اور  زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ۔ وزیر اعظم  اسپتال پہنچے  اور زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم  کا کہنا تھ اکہ آزاد کشمیر اور میر پور کے لوگوں  سے دلی ہمدردی  ہے ،حکومت ماثرین کی بحالی کے لئے پیکج تشکیل دے رہی ہے  ، میں یہاں کے لوگوں کا دکھ محسوس کر سکتا ہوں ، زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت میر پور آزاد کشمیر میں اجلاس بھی ہوا ،  اجلاس میں وزیر اعظم کو حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر  بریفنگ دی گئی  اور ریلیف سے متعلق جاری اقدامات و بحالی کے لئے لائحہ عمل سے بھی  آگاہ کیا گیا۔