Saturday, May 18, 2024

وزیر اعظم کا رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنیکا فیصلہ

وزیر اعظم کا رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنیکا فیصلہ
February 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس سمیت حساس اداروں کے سربراہ اور سکیورٹی حکام شریک ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ  کیا ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر گفتگو ہو گی ۔ اجلاس میں  دفتر خارجہ حکام کلبھوشن یادیو کیس پر بریفنگ دیں گے جبکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ اجلاس کے دوران ملک میں مجموعی سکیورٹی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اس موقع پر آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس سمیت حساس اداروں کے سربراہان اور سکیورٹی حکام شریک ہوں گے جبکہ خزانہ، دفاع اور خارجہ کے وفاقی وزراء سمیت وزیر مملکت داخلہ بھی شرکت کریں گے ۔