Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم کا دورہ امریکا مجموعی طور پر کامیاب رہا  : سرتاج عزیز

وزیر اعظم کا دورہ امریکا مجموعی طور پر کامیاب رہا  : سرتاج عزیز
October 24, 2015
واشنگٹن(92نیوز)مشیرِخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا مجموعی طورپر کامیاب رہا، دنیا نے تسلیم کرلیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہے آپریشن ضرب عضب کی بھی خاصی تعریف کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا سے متعلق واشنگٹن میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے مشیرِخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا کامیاب رہا، تمام مقاصد حاصل کرلئے، دنیا نےتسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے اوراس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم دنیا بھرمیں بہترین ہے۔ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ امریکا میں وزیراعظم کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں آپریشن ضربِ عضب کی بھی تعریف کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف کی طرح سرتاج عزیز نے بھی بھارتی جارحانہ رویے پر مایوسی کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت امن معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ امریکا نے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات بات چیت  سے حل کرنے پر زوردیا۔