Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم کا تمام اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا تمام اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
March 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم  عمران خان اتحادی جماعتوں کو راضی کرنے کیلئے خود میدان میں آگئے ۔ وزیر اعظم  عمران خان اپنے تمام اتحادیوں سے کود ملاقات کریں گے  ، ملاقات میں اتحادیوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔ عمران خان اور چودھری شجاعت کی ملاقات آج ہوگی ، ق لیگ صوبے اور مرکز میں اپنے وزراء کو با اختیار بنانے کا معاملہ اٹھائے گی ۔ مرکز میں ق لیگ کو مزید ایک وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی دینے کا امکان  ہے ۔ چودھری سالک اور مونس الہیٰ کے ناموں پر غور ہوگا ،وزیراعظم مرحلہ وار ایم کیو ایم ، بی اے پی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔