Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد
August 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 9.71 ، ہائی سپیڈ ڈیزل 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ  ملک میں حالیہ  بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث  کیا گیا۔ وزیر اعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا ۔ اس لیے  قیمتوں  میں اضافہ نہیں کیا جائے  گا ۔ حکومتی   فیصلے پر  عوام  نے خوشی کا اظہار کیا۔ کہتے  ہیں حکمرانوں سے  ایسے  ہی  عوام  دوست   فیصلوں کی  توقع رکھتے ہیں ۔ امید  ہے باقی معاملات میں بھی ایسے  ہی مثبت  فیصلے سامنے آ ئیں گے ۔ واضح رہے  کہ   اوگرا  نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو ارسال کیں تھیں۔ پہلی تجویز تھی کہ  پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  پونے 4 روپے فی لٹر اضافہ کیا جائے۔ دوسری تجویز میں پٹرول 8، ڈیزل 9 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش  کی گئی تھی ۔تاہم  اوگرا کی تجاویز رد کرتے ہوئے  پٹرولیم مصنوعات  کی موجودہ  قیمتیں   برقرار رکھی  گئی  ہیں ۔