Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم کا بابر اعوان سے رابطہ ، ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری بارے امور پر مشاورت

وزیر اعظم کا بابر اعوان سے رابطہ ، ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری بارے امور پر مشاورت
September 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کیا جس میں  ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14ستمبر شام ساڑھے چار بجے ہوگا ، سینیٹ کا اجلاس 15ستمبر صبح ساڑھے دس بجے بلایا جائے گا۔