Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم کا ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپور اعتماد کا اظہار،کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیر اعظم کا ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپور اعتماد کا اظہار،کام جاری رکھنے کی ہدایت
July 18, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر وسیم اکرم پلس  سردار عثمان بزدار پر  بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت دے دی ۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہو رپہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  سے ملاقات کی ، ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو آٹے اور گندم کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ بلوچستان میں حکومت پنجاب کے تعاون سے منصوبوں پر بھی وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اظہار کا اطمینان کیا۔