Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کا اپوزیشن پر گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششیں سبو تاژ کرنے کا الزام

وزیر اعظم کا اپوزیشن پر گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششیں سبو تاژ کرنے کا الزام
August 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم نے اپوزیشن پر گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششیں سبو تاژ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ایوان بالا میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 بل ناکام بنا دئیے۔ میں روز اول سے کہہ رہا ہوں کہ ذاتی مفادات کے اسیر ان اپوزیشن رہنماؤں اور پاکستان کے مفادات جدا جدا ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1298319099005673472?s=20 انہوں نے لکھا کہ احتساب کا شکنجہ کسے جانے کے بعد یہ اپوزیشن رہنماء پارلیمان کو یرغمال بنا کر مالِ حرام بچانے کیلئے ہلکان ہو رہے ہیں۔ کوروناء کے انسداد کی مؤثر حکومتی حکمت عملی، جس کی کامیابی عالمی سطح پر تسلیم کی گئی اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرکے اپویشن اپنی لوٹ کھسوٹ بچانے کیلئے جمہوریت کے لبادے میں چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن این آر او کے حصول کیلئے نیب کو کمزور کرنے کیساتھ قومی معیشت کی تباہی اور غربت میں اضافے کیلئے پاکستان کو فاٹیف کی بلیک لسٹ تک میں شامل کردیتے۔ حال یہ ہے کہ این آر او کیلئے یہ لگاتار حکومت گرانے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1298319105511096320?s=20 اُن کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں یہ بات صاف کردینا چاہتا ہوں، جو مرضی ہوجائے میری حکومت ان کو این آر او نہیں دے گی۔ اپوزیشن کو این آر او دینا عوام کا جو احتساب کے عمل پر اعتماد ہے اس سے غداری ہوگی۔ عمران خان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشرف نے دو لوگوں کو این آر او دیا جن کی وجہ سے ہمارا قرضہ بڑھا اور معشیت تباہ ہوگئی۔ کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔