Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کا اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ، ریلیف پیکیج کا باقاعدہ افتتاح کیا

وزیر اعظم کا اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ، ریلیف پیکیج کا باقاعدہ افتتاح کیا
January 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا اور ریلیف پیکیج کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بریفنگ لی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر حکومت کا 7 ارب کا ریلیف پیکیج شروع ہو گیا۔  6 بنیادی ضرورت کی اشیاء پر سبسڈی کا اطلاق ہو گیا۔ چینی 7روپے، سفید چنے اور مختلف اقسام کی دالوں پر 10، چاول 12 اور گھی 20 روپے کلو سستا ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا اور قیمتوں پر بریفنگ لی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوالٹی کی سستی اشیا دی جارہی ہیں۔ فیصل آباد ریجن میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف نہیں مل سکا۔ بنیادی اشیاء کی قلت برقرار ہے۔ آٹا، چینی، دالوں اور باسمتی چاول کا تو کہیں نام و نشان نہیں تھا۔ عمران خان نے کہا یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم آمدنی والے افراد کو سستی اور معیاری اشیا دے رہے ہیں۔ دالیں بدقسمتی سے باہر سے منگوانا پڑتی ہیں۔ غریبوں کیلئے راشن کارڈ لا رہے ہیں جس پر وہ 3000 روپے تک کی چیزیں مفت لے سکیں گے۔ جہاں ایک طرف لوگوں کو سستی اشیا مل رہی ہیں وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے حکومت کو چاہئے ایسی پالیسیاں بنائے کہ ہر جگہ مہنگائی کم ہو جائے۔