Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم کا 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان

وزیر اعظم کا 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان
July 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کر دیا، نشر کیے گئے خصوصی پیغام میں کہا کہ 9 اگست کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ  شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس بھی حصہ لے گی، مزید کہا کہ وہ خود بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے، 2023 تک 10ارب درخت لگانے ہیں۔