Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کا 40 وزارتوں سے پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کروانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا 40 وزارتوں سے پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کروانے کا فیصلہ
December 20, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وزراء اور سیکرٹریز سمیت 40 وزارتوں سے پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پرفارنس ایگریمنٹ پر دستخط کروانے کے لیے تمام وفاقی وزراء ، وزراء مملکت ، مشیر اور معاون خصوصی کو 22 دسمبر کو وزیر اعظم آفس طلب کر لیا جہاں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 22 دسمبر کو شام ساڑھے 4 بجے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہونگے۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پرفارمنس ایگریمنٹ کے تحت تمام وزراء اور سیکرٹری کی کارکردگی مانٹر کی جائے گی۔ ناقص کارکردگی کے حامل وزراء اور سیکرٹریز کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

 مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں وزراتوں کی پرفارمنس ایگریمنٹ کا اعلان کیا تھا مگر معاہدوں پر دستخط نہیں ہو سکے تھے۔ اب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزراء اور وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور جوابدہی کے لیے پرفارمنس ایگریمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔