Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

وزیر اعظم چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ
October 16, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ٹرائی سروسز سٹیٹک گارڈ پیش کیا گیا۔ چینی نائب وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔  وزیر اعظم ، چین ، دورہ ، مکمل ، وطن ، واپس ، روانہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دونوں ممالک میں اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے میں دونوں ممالک نے باہمی مضبوط دوستی اور ایک دوسرے کی حمایت کو خطے میں  امن و استحکام کی ضامن قرار دیا۔ چینی قیادت نے اپنی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر پاکستان سے اظہار یک جہتی کیا۔