Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے
September 19, 2019

جدہ (92 نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنر خالد الفيصل بن عبد العزيز نے انکا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ  اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذولفقار  بخاری  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام  اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان  نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے سعودی  ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا  اور سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت بھی کی ۔