Tuesday, April 16, 2024

وزیر اعظم، وزرائے اعلٰی کے صوابدیدی فنڈز کے خاتمے میں قانونی سقم آڑے آ گیا

وزیر اعظم، وزرائے اعلٰی کے صوابدیدی فنڈز کے خاتمے میں قانونی سقم آڑے آ گیا
August 26, 2018
پشاور (92 نیوز) وزیر اعظم، وفاقی وزراء اور وزرائے اعلٰی کے صوابدیدی فنڈز کے خاتمے میں قانونی سقم حائل ہو گئی ۔ صوابدیدی فنڈ ایک قانون کے تحت وزیر اعظم، وزراء اعلٰی اور وزیروں کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر کا استحقاق ہے۔ ان سے یہ حق لینے کے لئے پرائم منسٹر سیلریز، الاؤنسز اور اینڈ پرویلجز ایکٹ کے علاوہ صوبے کو ان قوانین میں ترمیم کرنی ہوگی۔ ترمیم نہ کی گئی تو وزیر اعظم، وزراء اعلٰی اور وزراء ان صوابدیدی فنڈز کے علاوہ بزنس کلاس میں بھی سفر کر سکیں گے۔ ان مراعات کو وزیراعظم یا وزیر اعلٰی کے ایگزیکٹیو آرڈر سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔