Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم نےچودھری شیر علی اور رانا ثناءاللہ کا تنازع حل کرنے کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی

وزیر اعظم نےچودھری شیر علی اور رانا ثناءاللہ کا تنازع حل کرنے کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی
October 17, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چودھری شیر علی اور رانا ثناءاللہ کے تنازع کو حل کرنے کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی اختلافات میڈیا میں لے جانے پر برہم ہیں جس پر انہوں نے سینئررہنماوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا ہے جبکہ دوسری طرف فیصل آباد میں لیگی رہنماؤں چودھری  شیرعلی اور رانا ثنا اللہ کےدرمیان  تنازع کا نوٹس لے لیا ہے اور اس تنازع کو حل کرنے کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی ہے۔