Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم نے کہا تھا اگر مہنگائی بڑھ جائے تو سمجھ لیں حکمران کرپٹ ہے، خواجہ آصف

وزیر اعظم نے کہا تھا اگر مہنگائی بڑھ جائے تو سمجھ لیں حکمران کرپٹ ہے، خواجہ آصف
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنماء خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اگر مہنگائی بڑھ جائے تو سمجھ لیں کہ حکمران کرپٹ ہے۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں مہنگائی کئی گناہ بڑھ گئی ہے، کہا گیا تھا حکمران ایماندار ہو تو بجلی کی قیمتیں 50 فیصد کم ہو جائیں، آج قیمتیں 50 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ ن لیگی رہنماء نے کہتے ہیں کہ حکمرانوں نے اپوزیشن میں جو کچھ کہا اوران 18 مہینوں میں جو کچھ کہا اور جو کچھ کیا، اس پرمیں کچھ نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل کیا گیا، چلیں یہ گھر انہوں نے غریبوں کے لئے پناہ گاہ بنایا، لیکن اس وقت ملک چینی ،آٹا مافیا کے لئے پناہ گاہ بن چکا ہے۔ چینی بحران کا فائدہ اٹھانے والے موجودہ حکومت کے کفیل ہیں۔ وطن عزیز کی معشیت کو ڈبونے کے پورے لوازمات موجود ہیں۔ خواجہ آصف بولے کہ ہم نے ڈیڑھ سال میں حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا، اس خاتون کو وربل ڈائریا ہے، بولنے دیں ان کو، جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، آج وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کو ووٹ دینا ہماری غلطی تھی۔ مزید کہا کہ آج میڈیا مہنگائی کے بین ڈال رہا ہے، دھرنے کے دنوں میں بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، آج وقت بدل رہا ہے، ہوائیں بدل رہی ہیں، 14، پندرہ ماہ قبل میں نے کہا تھا اس پہلوان کو کوئی نہیں گرائے گا، یہ پہلوان خود گرے گا۔ ہم حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کریں گے۔