Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم نے کورونا پر ارکان قومی اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس پیر کو طلب کرلیا

وزیر اعظم نے کورونا پر ارکان قومی اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس پیر کو طلب کرلیا
May 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ارکان قومی اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ارکان سے ان کے حلقہ انتخاب کے مسائل بھی پوچھیں گے، حلقوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔