Saturday, May 18, 2024

وزیر اعظم نے کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر اعظم نے کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
November 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نوازشریف کو بیرون ملک اجازت کے معاملہ پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومتی معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت ہو گی۔ پی ٹی آئی منشور کے عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے پلان بی سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں وزراء اعلی پنجاب اور خیبر پختوانخواہ بھی شریک ہوں گے۔