Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم  نے کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم  نے کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
March 3, 2017
  لاہور(92نیوز)وزیر اعظم  نے کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ کرم تنگی منصوبے کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ کرم تنگی ڈیم منصوبے کا پہلا مرحلہ تین سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔ کہتے ہیں تنگی ڈیم سے آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی امن کے لئے قربانیاں رنگ لے آئیں ۔ تفصیلات کےمطابق شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کے سنگ بنیاد کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت لگنے والے  بڑے منصوبوں  سے ملک میں انقلاب آر ہا ہے اور  دنیا پاکستان کی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے۔  وزیراعظم نے واضح کیا کہ فاٹا کو قومی  دھارے میں لایا جا رہا ہے۔ تنگی ڈیم سے آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی شمالی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبے  نئے دور کی شروعات ہے ۔  وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے خوف اور فساد کا دور ختم ہو گیا ہے  انہوں نے ایک بار پھر  دو ہزار اٹھار ہ کو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال  قرار دیاْ۔  اس  سے پہلے وزیراعظم  نے کرم تنگی ڈیم  کا سنگ بنیاد رکھا۔  دو مراحل میں  بننے والے ڈیم میں بارہ لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی  جس سے شمالی  وزیرستان اورخیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ہزاروں ایکڑبنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گی جبکہ ڈیم سے ماحول دوست اور کم قیمت تراسی اعشاریہ چار میگا واٹ بجلی بھی حاصل کی جاسکے گی۔