Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی کو نامزد کردیا

وزیر اعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی کو نامزد کردیا
March 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے مرزا آفریدی کو نامزد کردیا۔

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل جس کیلئے شہر اقتدار میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو ظہرانہ دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزرا بھی ظہرانے میں شریک ہوئے ، صادق سنجرانی نے نمبرز گیم پر بریفنگ دی جبکہ عمران خان نے شرکاء کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر اعتماد میں  لیا۔

اجلاس میں مرزا آفریدی ، فیصل جاوید، اعجاز چودھری  اور ولید  اقبال کے ناموں پر غور کیا جس کے بعد وزیر اعظم نے  مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا۔

ادھر وزیراعظم نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو وطن واپس بلا لیا۔