Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں

وزیر اعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔