Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کر دیے

وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کر دیے
December 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کردیے ، لیگی دور حکومت میں بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات ہونے والے بابر یعقوب کا نام سرفہرست ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی مدت ملازمت مکمل ہو گئی ، آج 5 سالہ آئینی مدت کا آخری دن ہے ، وفاقی حکومت نئے چیف کی تعیناتی کیلئے ان ایکشن ہو گئے ، وزیراعظم عمران خان نے تین نام تجویز کر دیے ۔ وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے بابر یعقوب کا نام تجویز کیا ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ  سے تعلق اور 2015 میں ن لیگ کے دور حکومت میں انہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا تھا ، چیف سیکرٹری بلوچستان، گلگت بلتستان، سیکرٹری مواصلات اور امور کشمیر  کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے سے دیا گیا گیا دوسرا نام فضل عباس میکن کا ہے جو سابق سیکرٹری کابینہ، فوڈ سکیورٹی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رہ چکے ہیں ، بطور ایڈیشنل سیکرٹری کامرس بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تیسرا نام بھی ریٹائرڈ بیوروکریٹ عارف احمد خان کا ہے جو سیکرٹری خزانہ، داخلہ اور موسمیاتی تبدیلی رہ چکے ہیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کئے ہیں۔ کمیشن کے بلوچستان اور سندھ سے ارکان بھی تاحال تعینات نہیں ہو سکے۔