Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم نے پیر کو قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم نے پیر کو قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا
January 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں سانحہ چار سدہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں واقعہ میں ملوث ہمسائیہ ملک سے معاملہ بھر پور طریقے سے اٹھانے کا  فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف نے  سوئٹزرلینڈ سے وطن واپسی پر پیر کو قومی سلامتی سے متعلق  اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں  اعلی عسکری قیادت وفاقی وزراء مشیر اور متعلقہ حکام  شرکت کرینگے۔اجلاس میں سانحہ چار سدہ کی تحقیقاتی رپورٹ  کی روشنی میں اہم فیصلے کیے جائیں گےجبکہ باچا خان یونیورسٹی واقعہ میں ملوث ہمسائیہ ملک سے معاملہ بھر پور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا اور دہشتگردی سے متعلق شواہد بھی ہمسائیہ ملک سے شئیر کیے جائیں گے، پاکستان افغانستان سے مطالبہ کریگا کہ اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اس کے لیے دونوں ممالک ملکر میکنزم  تیار کریں تاکہ دہشتگردی کے واقعات کو روکا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور حائل رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا جائے گاجبکہ پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں ہونے والی  پیش رفت  پر بھی بات چیت کی جائے گی۔