Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی  کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب  کرلیا

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی  کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب  کرلیا
December 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا  ، وزیر اعظم کی زیر صدارت شام پانچ بجے کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالا میں ہوگا جس  میں اہم ملکی قومی امور کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع  کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلہ پر مشاورت ہوگی ،  آرمی ایکٹ میں ترمیم کےلئے قانون سازی یا فیصلے پر نظرثانی کرنے کافیصلہ بھی کیے جانے کاامکان ہے ، اجلاس میں پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلہ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب  کو بھی اجلاس کے لیے طلب کیاہے ، اجلاس میں پی آئی سی لاہور میں وکلا کے حملے کے بعد صوبے کی صورتحال پربھی مشاورت کی جائے گی۔