Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر طلب کرلیا

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر طلب کرلیا
October 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے آج سہ پہر تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں  مولانا کے  آزادی مارچ  کے حوالے سے پارٹی رہنما تجاویز دینگے ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مولانا ضل الرحمان کے دھرنے  کے خلاف درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ احتجاج کسی بھی شہری کا بنیادی و آئینی حق ہے ، دنیا کی کوئی عدالت اسے ختم نہیں کر سکتی ۔