Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم نے پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اعظم نے پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا
January 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم نے اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول سے متعلق میں وفاقی وزراء، سیکرٹریز شریک ہونگے، اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندگان شریک ہونگے، اجلاس میں صوبائی حکومتیں پرائس کنٹرول سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دینگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں، وزیر اعظم نے گذشتہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے احکامات دئیے تھے۔ ذخیرہ اندوزوں اور عوام کو دئیے گئے ریلیف پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔