Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا اجرا کر دیا

وزیر اعظم نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا اجرا کر دیا
May 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا اجراء ک دیا ، کہا کہ ٹیلی ہیلتھ کی ضرورت ہمیں کورونا کے بعد بھی رہے گی، ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہم اب دور دراز علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں، میں تانیہ ادرس کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  ٹیلی ہیلتھ میں لیڈی ڈاکٹرز کو خاص طور پر رجسٹرڈ کرنا چاہئے،آپ گھر بیٹھے بیٹھے ایسے لوگوں کی مدد کرسکتی ہیں جو دور دراز کے علاقوں میں رہتے ہیں،ٹائیگرفورس میں بہت زیادہ تعداد میں ہیلتھ ورکرز نے رجسٹرڈ کیا ہوا ہے،انگینڈ نے جب رضاکار مانگے تو اڑھائی لاکھ کے قریب لوگوں نے رجسٹرڈ کیا،پاکستان میں 10لاکھ سے زیادہ رضاکاروں نے رجسٹریشن کرائی۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کا اصل حل ویکسین ہے،جن ممالک کے پاس بے تحاشہ دولت ہے ان کا بھی کورونا کی وجہ سے برا حال ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں ہیلتھ کے شعبے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی اس لیے یہ پاکستان کے لیے زیادہ بڑا چیلنج ہے، اگر ہم مغربی ممالک سے اپنا مقابلہ کریں تو اللہ کا شکر ہے ابھی تک پاکستان میں ویسا حال نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہمیں وائرس کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہے اگلے سال انشاء اللہ ویکسین آجائے گی،ویکسین آنے تک ہمیں اس کےساتھ گزارا کرنا پڑے گا۔