Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنیکی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنیکی منظوری دیدی
April 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم سے عثمان ڈار اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنیکی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر  نے ملاقات کی ، عثمان ڈار نے  ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی ، سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے ، جبکہ انہوں نے خود رضا کار فورس سے خطاب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ،  وزیر اعظم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار نے  بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس شروع کر دیے گئے ، ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گیا ، احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگار مزدوروں کی مالی مدد کی جائیگی۔

ٹائیگر فورس ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کی ذمہ داریاں بھی انجام دے گی ، ٹائیگرز فورس سے مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز ،قورنطینہ سنٹز سمیت اہم مقامات پر خدمات لی جائیں گی۔